مشرق وسطیٰ جنگ کے اثرات مصری کرنسی ریکارڈ حد تک گر گئی
قاہرہ(اے ایف پی)مشرق وسطیٰ جنگ کے اثرات، مصری کرنسی ریکارڈ حد تک گر گئی، اتوار کو ایک ڈالر کے مقابلے میں اس کی قدر 52 پاؤنڈ سے بھی تجاوز کر گئی۔
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے سے عالمی توانائی منڈیاں اور تجارت متاثر ہوئی ،آبنائے ہرمز میں جہاز رانی تقریباً معطل ہے ۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ ملک ہنگامی معاشی صورتحال سے دوچار ہے ،مہنگائی دوبارہ بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ جنگ کے باعث کچھ شپنگ کمپنیوں نے نہر سویز کا رخ کم کر دیا ہے جو مصر کیلئے زرمبادلہ کا بڑا ذریعہ ہے ۔