ناروے :امریکی سفارتخانے کے باہر دھماکا، دہشت گردی کا شبہ

ناروے :امریکی سفارتخانے  کے باہر دھماکا، دہشت گردی کا شبہ

اوسلو(اے ایف پی)ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں امریکی سفارتخانے کے باہر دھماکے کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 پولیس کے مطابق دھماکا ہفتے کو رات ایک بجے قونصلر سیکشن کے داخلی دروازے پر ہوا جس سے شیشے ٹوٹ گئے اور معمولی نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک دھماکا خیز آلہ استعمال کیا گیا اور اسے ممکنہ دہشت گردی کے زاویے سے بھی دیکھا جا رہا ہے ۔ پولیس کے مطابق تاحال کسی مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ واقعے کے بعد سفارتخانے کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی جبکہ ناروے کی حکومت نے حملے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں