جنگ کے اثرات، بنگلہ دیش میں ایندھن کی قلت،لمبی قطاریں
ڈھاکہ(اے ایف پی)مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث بنگلہ دیش میں ایندھن کی قلت پیدا ہو گئی ہے ، ملک میں 95 فیصد تیل اور گیس کی ضروریات درآمد کی جاتی ہیں۔
ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد قومی تیل کمپنی نے زیادہ تر گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فروخت محدود کر دی ہے ۔ موٹر سائیکل سوار اب صرف دو لٹر ایندھن لے سکتے ہیں، جس سے ایندھن اسٹیشنوں پر لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔ ہفتے کو ایک شخص کے ہلاک ہونے کے بعد مظاہرین نے کئی بسیں جلا دیں ۔ حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ ایندھن کی فراہمی جلد بحال ہو جائے گی۔