ایران جنگ:مشرق وسطیٰ میں 200 امریکی فوجی زخمی
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا اور اسرائیل کی ایران کیخلاف جنگ کے آغاز کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں تقریباً 200 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔۔
، امریکی فوجی بحرین، عراق، اسرائیل، اردن، کویت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں زخمی ہوئے ۔ امریکی سنٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز کے مطابق زیادہ تر زخم معمولی نوعیت کے ہیں ، 180 سے زائد فوجی دوبارہ فرائض پر واپس آ چکے ، جبکہ 10 شدید زخمی ہیں۔ پینٹاگون نے 10 مارچ کو زخمیوں کی تعداد 140 بتائی تھی۔