جاپان :خواتین کی نس بندی پر پابندی غیر معقول قرار

جاپان :خواتین کی نس بندی  پر پابندی غیر معقول قرار

ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان کی عدالت نے خواتین کی نس بندی پر سخت پابندی رکھنے والے قانون کو غیر معقول قرار دیا، تاہم اسے غیر آئینی یا غیر قانونی قرار نہیں دیا۔

 پانچ خواتین نے مقدمہ دائر کیا تھا، جن کا موقف تھا کہ قانون ان کے جسمانی خودمختاری کے حقوق کو محدود کرتا ہے ۔ موجودہ قانون کے تحت نس بندی کے لیے خواتین کو متعدد بچے پیدا کرنے کے بعد یا حاملہ ہونے سے خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں شوہر کی اجازت درکار ہوتی ہے ۔خواتین نے عدالتی ریمارکس کو ’’ایک قدم آگے ‘‘قرار دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں