بھارت :ہندوتوا لیڈر کی گائے ذبح کرنیوالے مسلمانوں کوقتل کرنیکی دھمکی
نئی دلی(اے پی پی)ایک ہندوتوالیڈر نے گائے ذبح کرنیوالے مسلمانوں کو قتل کرنے اور مسجد پرزعفرانی جھنڈا لہرانے کی دھمکی دی ہے۔
لٹل یوگی کے نام سے مشہور پرشانت مشرا نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں یہ اشتعال انگیزتبصرہ کیا ،جس سے اتر پردیش پولیس کی طرف سے ہندوتوا عناصر کو حاصل کھلی چھوٹ کی عکاسی ہوتی ہے۔