موزمبیق:فوج کی فائرنگ 13 ماہی گیر ہلاک ،کئی زخمی
ماپوتو(اے ایف پی)موزمبیق کے شمالی صوبے کیبو ڈیلگاڈو میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم 13 ماہی گیر ہلاک ہو گئے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوج اسلامی شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی تھی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بحریہ نے ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی جس سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ۔ علاقے میں 2017 سے داعش سے منسلک باغیوں کی کارروائیاں جاری ہیں، جن میں ہزاروں افراد جان گنوا چکے ہیں۔