برطانیہ :میننجائٹس پھیلنے لگا 2ہلاک، 13 زیر علاج

برطانیہ :میننجائٹس پھیلنے لگا  2ہلاک، 13 زیر علاج

لندن(اے ایف پی)برطانیہ میں میننجائٹس کے مہلک پھیلاؤ کو وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے غیر معمولی قرار دے دیا۔

پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی ہے ۔ اب تک ایک سکول طالبہ اور ایک یونیورسٹی طالبعلم ہلاک ہو چکے ، 13 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق میننجائٹس ایک سنگین عصبی بیماری ہے جو دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کو گھیرنے والی جھلیوں میں سوزش پیدا کرتی ہے ۔بیکٹیریل میننجائٹس سب سے خطرناک قسم ہے ، فوری علاج نہ ہونے پر موت یا دائمی دماغی نقصان کا سبب بن سکتی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں