بھارت :میانمار ملیشیا کو تربیت دینے کا الزام،7غیر ملکی گرفتار

بھارت :میانمار ملیشیا کو تربیت  دینے کا الزام،7غیر ملکی گرفتار

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارتی تحقیقاتی اداروں نے میانمار کی ملیشیا کو تربیت دینے کے الزام میں 7غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔۔۔

جن میں چھ یوکرینی اور ایک امریکی شہری شامل ہے ، ملزموں پر شبہ ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر میانمار میں داخل ہو کر ملیشیا کو تربیت دے رہے تھے ۔ ملزم یورپ سے بھاری ڈرونز بھی بھارت لائے تاکہ میانمار میں استعمال کیے جائیں۔بھارتی حکام نے ملزموں پر ریاست کے خلاف دہشت گردانہ سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے ، جس کی زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں