امریکا نے سکول پر حملہ کرکے عالمی قانون توڑا، ایمنسٹی انٹرنیشنل

امریکا نے سکول پر حملہ کرکے  عالمی قانون توڑا، ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن(این این آئی)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے سکول پر حملہ کرکے عالمی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

اپنے بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ دلخراش بات ہے کہ بچوں سے بھرے کلاس رومز قتل گاہ بن گئے ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اگر سکول کی معلومات نہیں تھیں تو یہ بڑی انٹیلی جنس ناکامی ہے ، سکول حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔یاد رہے کہ 28 فروری کو ایران کے شجرہ طیبہ ایلیمینٹری سکول پر امریکا نے ٹوما ہاک میزائل سے حملہ کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اس حملے میں 150 سے زائد بچوں اور بچیوں سمیت 175 افراد شہید ہوئے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں