یورپی رہنماؤں کا اسرائیل اور حزب اللہ سے ’پائیدار سیاسی حل ‘کیلئے بات چیت شروع کرنیکا مطالبہ
پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے رہنماؤں نے لبنان میں جاری لڑائی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کو ‘انتہائی تشویشناک’ قرار دیتے ہوئے اسرائیل اور لبنان پر زور دیا ہے کہ وہ ایک ‘پائیدار سیاسی حل’ کے لیے بات چیت شروع کریں۔
ایک مشترکہ بیان میں، ان ممالک نے لبنان کی حزب اللہ سے غیر مسلح ہونے اور اسرائیل پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ حزب اللہ کی جانب سے ایران کی جنگ میں شامل ہونے کے فیصلے کی بھی مذمت کی گئی۔یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ ‘اسرائیل کی جانب سے بڑے پیمانے پر زمینی حملے کے تباہ کن انسانی نتائج ہوں گے اور یہ ایک طویل تنازع کا باعث بن سکتا ہے ، اسے روکنا ضروری ہے ۔’یہ بیان بیروت میں رات بھر اسرائیلی فضائی حملوں کی اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے ۔ لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان حملوں کا نشانہ شہر کے جنوبی علاقے تھے ۔