مشرق وسطیٰ جنگ جون تک جاری رہی تو ساڑھے 4 کروڑ افراد شدید بھوک کا شکار ہو سکتے :اقوام متحدہ

مشرق وسطیٰ جنگ جون تک جاری  رہی تو ساڑھے 4 کروڑ افراد شدید  بھوک کا شکار ہو سکتے :اقوام متحدہ

جنیوا(اے ایف پی) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی جنگ جون تک جاری رہی تو مزید 4 کروڑ 50 لاکھ افراد شدید بھوک کا شکار ہو سکتے ہیں۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے نائب سربراہ کارل اسکاؤ کے مطابق اس جنگ سے دنیا بھر میں بھوک کا شکار افراد کی تعداد ریکارڈ سطح تک پہنچ سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی 31 کروڑ 90 لاکھ افراد غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ بڑھتی قیمتوں، موسمیاتی تبدیلی اور جنگوں کے باعث صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے جبکہ امدادی سرگرمیوں کے اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ہو چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں