ابوظہبی :میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک اور پاکستانی جا ں بحق
حالیہ کشیدگی کے دوران امارات میں اب تک 3پاکستانی جاں بحق، مجموعی اموات 7 15لاکھ پاکستانی مقیم، شہریوں کو محتاط رہنے ، غیرضروری سفر نہ کرنیکی ہدایت
ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ایئر ڈیفنس سسٹم کا نشانہ بننے والے میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک اور پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔امارات میں حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہو گئی جبکہ حالیہ کشیدگی میں 3پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے ہیں،ایک پاکستانی دبئی میں جبکہ 2 پاکستانی ابوظہبی میں جاں بحق ہوئے ۔خطے میں کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر پاکستان نے خلیجی ممالک میں اپنے شہریوں سے محتاط رہنے ، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی درخواست کی ہے ۔متحدہ عرب امارات میں 15 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں۔ پاکستان نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی ہے تاہم تہران کی جانب سے خلیجی ممالک کو نشانہ بنانے پر تنقید بھی کی ہے ۔