چین کا ایران اور لبنان سمیت مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کیلئے ہنگامی انسانی امداد کا اعلان
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ تین ہفتوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے درمیان وہ خطے کے ممالک کو انسانی امداد فراہم کرے گا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ‘چین نے ایران، اردن، لبنان اور عراق کو فوری انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ امید ہے کہ اس سے ان ممالک کے عوام کو درپیش انسانی مصائب کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔