تھائی لینڈ :انوتن چرنویر وزیر اعظم منتخب، سرحدی کشیدگی کا سامنا
بینکاک(اے ایف پی)تھائی لینڈ کی نئی پارلیمنٹ نے جمعرات کو انوتن چرنویرکل کو وزیر اعظم کے عہدے پر منتخب کر لیا۔۔
،نئی حکومت کو مشرق وسطیٰ کی جنگ، سست معاشی نمو اور کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی کشیدگی جیسے مسائل کا سامنا کرنا ہوگا۔ 59 سالہ ارب پتی انوتن پہلے بھی ستمبر میں وزیر اعظم منتخب ہو چکے ہیں۔ ان کی جماعت کی فوجی اور بادشاہت پسند پالیسیوں نے مضبوط اکثریت دلائی، پیو تھائی پارٹی اپوزیشن کی قیادت کرے گی۔