سپر لیگ،بنگلادیش کے کھلاڑیوں کو این او سی جاری
کنٹریکٹڈ بنگالی کھلاڑی پی ایس ایل کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے
ڈھاکہ(سپورٹس ٖیسک)پاکستان سپر لیگ کے سیزن 11 کے لیے بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیا گیا، کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی سیریز کی وجہ سے جزوی این او سی جاری کیا گیا ہے ۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق پی ایس ایل کی وجہ سے بنگلا دیش کے مستفیض الرحمن کو نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز سے چھٹی مل گئی ہے ، نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش میں 17 ، 20 اور 23 اپریل کو ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے ، ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 27 اپریل، 29 اپریل اور 2 مئی کو شیڈولڈ ہے ۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بنگلا دیش ٹیم کا کیمپ 27 مارچ سے شروع ہو گا۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق مستفیض الرحمن، پرویز حسین، شرف الاسلام، ناہید رانا، تنزید حسن اور ریشاد حسین کا پی ایس ایل میں معاہدہ ہے ، بنگلا دیش کے کنٹریکٹڈ کھلاڑی پی ایس ایل کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے ، بنگلا دیش بورڈ نے تمام کھلاڑیوں کو جزوی این ا و سی جاری کیے ہیں۔