لاہور قلندرز کا تین روزہ کنڈیشننگ کیمپ اختتام پذیر
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)لاہور قلندرز کا تین روزہ کنڈیشننگ کیمپ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا۔
قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے اسلام آباد میں اپنی رہائشگا ہ پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا اور تمام مقامی کھلاڑیوں ،زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا اور ٹیم مینجمنٹ کے اراکین نے شرکت کی۔ قلندرز افتتاحی میچ کیلئے 23 مارچ کو لاہور میں اکٹھے ہوں گے ۔