پی ایچ ایف کا نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پی ایچ ایف نے ملک میں ہاکی کے فروغ اور نچلی سطح پر باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانے کیلئے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں "38 ویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ" کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے ۔
مزکورہ چیمپئن شپ اپریل کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہوگی۔ ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق یہ چیمپئن شپ محض ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ قومی سطح پر نئے ٹیلنٹ کی نشاندہی کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگی۔ ایونٹ کا بنیادی مقصد ایسے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو تلاش کرنا ہے ۔