بنکرز کی کمی کے باعث اسرائیلی فوجی ڈیوٹی سے انکاری ہوگئے
تل ابیب (آئی این پی)فوجی بنکرز کی کمی کے باعث اسرائیلی فوجی ڈیوٹی سے انکاری ہو گئے ۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق رضاکار اہلکاروں نے راکٹ اور۔۔
میزائل حملوں سے ناکافی تحفظ کے باعث پوسٹنگ پر رپورٹ سے انکار کر دیا۔اس حوالے سےاسرائیلی فوجی نے کہا کہ یہ خطرناک صورتحال ہے جب سائرن بجتا ہے تو ہم ہیلمٹ پہن کر صرف دعا کرتے ہیں، اگر کوئی زخمی ہو گیا تو کیا صرف افسوس کا اظہار کیا جائے گا؟،اہلکار نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو فوج 2 ہزار کلومیٹر دور اہداف کو نشانہ بنا سکتی ہے کیا وہ اپنے سپاہیوں کو ایک بنکر فراہم نہیں کرسکتی؟۔