روس:بچے نہ چاہنے والی خواتین کو ماہر نفسیات کے پاس بھیجنے کا فیصلہ

روس:بچے نہ چاہنے والی خواتین کو  ماہر نفسیات کے پاس بھیجنے کا فیصلہ

ماسکو (اے ایف پی)روس نے نئے صحت کے رہنما خطوط جاری کیے ہیں، جن کے تحت بے اولا د رہنے کی خواہشمندخواتین کو ماہر نفسیات کے پاس بھیجا جائیگا ۔ یہ اقدام روس میں گھریلو آبادی کے بحران کو حل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔۔

۔روس میں پیدائش کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے اور یہ صدر پوٹن کے  لیے ایک اہم تشویش کا باعث رہی ہے ۔ خاص طور پر گزشتہ چار سال میں یوکرین میں سیکڑوں ہزار نوجوان مردوں کو فرنٹ لائن پر بھیجنے کے بعد یہ مسئلہ اور بڑھ گیا ہے ۔نئے رہنما خطوط کے مطابق، حمل اور تولیدی صحت کی جانچ کے دوران ڈاکٹر خواتین سے پوچھیں گے کہ وہ کتنے بچے چاہتی ہیں۔اگر کوئی خاتون کہتی ہے کہ "صفر"تو اسے ماہر نفسیات کے پاس بھیجنے کی سفارش کی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں