جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ جنگ خطرناک مرحلے میں داخل:ڈبلیو ایچ او

جوہری تنصیبات پر حملوں کے  بعد مشرق وسطیٰ جنگ خطرناک  مرحلے میں داخل:ڈبلیو ایچ او

جنیوا(اے ایف پی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے اتوار کو خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ ایک خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے کیونکہ ایران اور اسرائیل کے جوہری تنصیبات پر حملے ہو رہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم گبریاسس نے ایکس پر کہا کہ جوہری مقامات کو نشانہ بنانے والے حملے عوامی صحت اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ پیدا کرتے ہیں۔ میں تمام فریقین سے فوری طور پر زیادہ سے زیادہ فوجی ضبط و تحمل اختیار کرنے اور کسی بھی ایسی کارروائی سے اجتناب کرنے کی درخواست کرتا ہوں جو جوہری حادثات کو جنم دے سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں