ہانیہ عامر کی ہمشکل انفلوئنسر کا منگنی ختم کرنے کا اعلان
لاہور(شوبزڈیسک ) پاکستان کی معروف نوجوان اداکارہ ہانیہ عامر کی ہمشکل نفلوئنسربشریٰ میمن نے منگنی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے اس رشتے کا اختتام کر دیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت کچھ کہنا چاہتی ہیں، مگر خاموش رہنا ہی بہتر سمجھتی ہیں اور اب اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی ہمدردی کی خواہاں نہیں بلکہ صرف ذہنی سکون چاہتی ہیں۔