’’امریکا اور ایران میں پیغا مات کا سلسلہ جاری ،مصر، قطر اور برطانیہ سہولت کار‘‘
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )ایک امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا بالواسطہ تبادلہ اب بھی جاری ہے۔
امریکی ویب سائٹ نے لکھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست بات چیت ختم ہو چکی لیکن مصر، قطر اور برطانیہ اب بھی دونوں ملکوں میں پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔امریکا ایران سے یورینیم افزودگی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ 5 سال کیلئے میزائل پروگرام کا خاتمہ بھی چاہتا ہے جب کہ ایران جنگی نقصانات کا ہرجانہ طلب کر رہا ہے ۔ اگر امریکا ایران کے منجمد اثاثے اسے واپس کر دے تو ایران کا ہرجانے کا مطالبہ پورا ہو سکتا ہے ۔