اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں ،گاڑیوں،طبی مرکز کو آگ لگا دی ،کئی افراد زخمی
مغربی کنارا(اے ایف پی)اسرائیلی آباد کاروں نے ہفتہ کی رات مغربی کنارے کے ایف اینڈاقومیہ گاؤں میں کئی گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگائی جبکہ جالود کے علاقے میں ایک طبی مرکز کو بھی نذر آتش کیا گیا ، مسجد پر عبرانی میں گرافیٹی کی گئی۔
ایک متاثرہ شہری حسن الزوبی کے مطابق حملہ آور ہومیش بستی سے آئے اور مولوٹو ککتائل استعمال کیے ۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق حملے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔