59فیصد امریکی ایران میں جنگ کیخلاف ،65فیصدکو ٹرمپ کے بڑا زمینی حملہ کرنے کایقین
واشنگٹن(آئی این پی)65 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں بڑے زمینی حملے کا حکم دے دیں گے۔
سروے کے مطابق صرف 7 فیصد امریکی ایران میں بڑی زمینی کارروائی کی حمایت میں ہیں، 55 فیصد امریکیوں نے زمینی کارروائی کی مکمل مخالفت کی۔ 34 فیصد امریکیوں نے ایران میں سپیشل فورسز کی تعیناتی کی حمایت کی،سروے کے مطابق 59 فیصد امریکی ایران میں جنگ کے خلاف ہیں۔