واشنگٹن میں ری پبلک آف خالصتان کا سفارتخانہ قائم
بھارت ہوش کے ناخن لے ، سکھ ہتھیار اٹھانے کیلئے تیار :گرپتونت سنگھ
واشنگٹن (این این آئی)خالصتان تحریک نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے شہر سیاٹل میں ری پبلک آف خالصتان کی بنیاد رکھ دی ہے ،واشنگٹن میں سفارتخانہ قائم کر دیا۔ خالصتان ریفرنڈم کی ووٹنگ سے قبل تاریخی گورودوارے کے ساتھ سفارت خانے کا قیام عمل میں لایا گیا۔ سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں بڑے خالصتانی پرچم کی رونمائی کی گئی۔ سابی سنگھ نے کہا کہ یہ سفارتخانہ دنیا بھر کے سکھوں کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔تقریب کے دوران خالصتان کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے شرکا پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔