موجودہ ایرانی قیادت سے معاہدہ نہ کیا جائے :رضا پہلوی

 موجودہ ایرانی قیادت سے  معاہدہ نہ کیا جائے :رضا پہلوی

واشنگٹن(رائٹرز)ایران کے سابق ولی عہد رضا شاہ پہلوی نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ موجودہ ایرانی قیادت کے ساتھ کسی بھی قسم کا معاہدہ نہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی موجودہ حکومت خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہے اور اس پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ پہلوی نے زور دیا کہ دنیا کو ایرانی عوام کی حمایت کرنی چاہیے نہ کہ حکمرانوں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں کسی بھی معاہدے سے ایران میں جمہوریت کے امکانات متاثر ہو سکتے ہیں اور خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں