نئی دہلی میں بھارت کے دوسرے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت نے دارالحکومت نئی دہلی کیلئے دوسرا بین الاقوامی ہوائی اڈا باضابطہ طور پر کھول دیا،وزیر اعظم مودی نے افتتاح کیا۔۔۔
نیا نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ شہر سے 75 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور ابتدائی مرحلے میں سالانہ ایک کروڑ 20 لاکھ مسافروں کو سہولیات فراہمی کی صلاحیت رکھتا ہے ، جبکہ اس کی گنجائش مستقبل میں بڑھ کر سات کروڑ مسافروں تک جا سکتی ہے ۔ ہوائی اڈاکارگو آپریشنز بھی انجام دے گا، جنہیں وقت کے ساتھ مرحلہ وار وسعت دی جائے گی۔