افغانستان میں شدید بارشیں 5 ہلاک ، 6زخمی ، 94گھر تباہ
کابل(اے پی پی)افغانستان کے کئی صوبوں میں شدید بارشوں اور طوفانی سیلاب کے نتیجہ میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے جبکہ کم از کم 94 گھر تباہ ہو گئے۔
سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں جنوبی صوبہ ہلمند، قندھار اور زابل ،پکتیا اور پروان شامل ہیں۔ ہلمند کے ضلع واشیر میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث ایک نوتعمیر شدہ ڈیم کو بھی نقصان پہنچا۔