انڈونیشیا: 16سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا نے بچوں کی آن لائن حفاظت کے پیش نظر 16سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی نافذ کر دی۔
کمیونیکیشن وزیر میوتیا حافظ نے کہا کہ کمپرومائز کی کوئی گنجائش نہیں اور تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو قواعد و ضوابط کے مطابق کام کرنا ہوگا۔ ایکس اور بائیگو لائیو نے نئی پابندی پر عمل شروع کر دیا ہے جبکہ ٹک ٹاک نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔