لندن:گاڑی سے راہگیروں ٹکر 7افراد زخمی ،بھارتی نژادملزم گرفتار
لندن (اے ایف پی) برطانوی پولیس نے ڈربی میں بھارتی ڈرائیور نے پیدل چلنے والوں کو ٹکر مار دی، واقعے میں 7افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس نے 36سالہ شخص کو حراست میں لیا۔
پولیس نے کہا کہ عوام کے لیے کوئی مزید خطرہ نہیں۔ زخمیوں کی حالت سنگین نہیں، تاہم متاثرین پر صدمے کا اثر شروع ہو رہا ہے ۔مشتبہ شخص بھارتی نژاد ہے اور کئی سال سے ڈربی میں مقیم ہے ۔ پولیس کے مطابق انسداد دہشت گردی کے افسران تحقیقات میں شامل ہیں، لیکن فی الحال اسے دہشت گردی کا واقعہ نہیں سمجھا جا رہا۔