الجزائر:سابق صدر لیامین زروال چل بسے ، 3 روزہ سوگ
الجیر (اے ایف پی)الجزائر نے سابق صدر لیامین زروال کے انتقال کے بعد تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
زروال 1941میں پیدا ہوئے ، 1994سے 1999تک ملک کے صدر رہے ۔ الجزائر کے صدارتی دفتر کے مطابق وہ فوجی ہسپتال میں ایک طویل بیماری کے بعد وفات پا گئے۔