ایپل کے 50سال مکمل

ایپل کے 50سال مکمل

پیرس (اے ایف پی)ٹیکنالوجی کمپنی ایپل یکم اپریل کو 50 سال مکمل کر رہی ہے۔ 1976میں قائم ہونے والی کمپنی نے دنیا بھر میں پاپ کلچر اور ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا کیا۔ اس دوران ایپل کے لوگو میں بائٹ مارک صارفین کے لیے پہچان بن گیا۔

ایپل کی تخلیقی اور مارکیٹنگ حکمت عملی نے نہ صرف ٹیکنالوجی بلکہ صارفین کے طرز زندگی پر بھی گہرا اثر ڈالا ہے ، اور یہ کمپنی آج بھی جدید مصنوعات اور جدت پسندی کی مثال سمجھی جاتی ہے ۔ اس یادگار موقع پر دنیا بھر کے صارفین اور ٹیکنالوجی شائقین ایپل کا جشن منا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں