یوگنڈا کی ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کی پیشکش

یوگنڈا کی ایران کے خلاف  جنگ میں شامل ہونے کی پیشکش

کمپالا(این این آئی)یوگنڈا کے آرمی چیف جنرل مہوذی کائنیروگابا نے ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کی پیشکش کر دی۔

جنرل مہوذی کائنیروگابا نے کہا یوگنڈا کی افواج اسرائیل کی جانب سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مشرق وسطی ٰمیں جنگ بند ہونی چاہیے لیکن اگر اسرائیل کو تباہ کرنے یا شکست دینے کی بات کی گئی تو یوگنڈا بھی جنگ میں داخل ہو جائے گا۔ اگر اسرائیلی بھائیوں کو ہماری ضرورت ہے تو صرف ہمیں ایک بار کہیں ہم ان کی مدد کریں گے ۔خیال رہے یوگنڈا کے موجودہ آرمی چیف ملک کے صدر یوویری موسیوینی کے بیٹے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں