نیپال:سابق وزیر اعظم اولی کی حراست میں 5روز توسیع

نیپال:سابق وزیر اعظم اولی  کی حراست میں 5روز توسیع

کٹھمنڈو (اے ایف پی)نیپال کی عدالت نے سابق وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور سابق ہوم منسٹر رامیش لیکھک کی حراست پانچ روز کے لیے توسیع کر دی۔

 دونوں کو 2025 کے احتجاج کے دوران ہلاکت خیز کریک ڈاؤن میں مبینہ کردار کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اولی کو دل اور گردے کے مسائل ہیں اور وہ ہسپتال سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے ۔ سپریم کورٹ آج ان کی رہائی کے لیے دائر درخواست پر غور کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں