دلائی لاما کی مشرق وسطیٰ اور یوکرین میں فوری امن کی اپیل

دلائی لاما کی مشرق وسطیٰ اور یوکرین میں فوری امن کی اپیل

تشدد سے امن قائم نہیں ہو سکتا، تنازعات کا حل مکالمہ، سفارتکاری ،باہمی احترام تمام مذاہب میں محبت، ہمدردی، رواداری اور خود ضبطی کی تعلیم :بدھ مت رہنما

نئی دہلی(اے ایف پی)بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لاما نے منگل کو خبردار کیا کہ تشدد صرف مزید تشدد جنم دیتا ہے اور امن قائم کرنے کی مستقل بنیاد نہیں بن سکتا۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ اور یوکرین کے تنازعات میں فوری امن کی اپیل کی۔ 90 سالہ نوبل انعام یافتہ رہنما نے کہا کہ تنازعات کا حل مکالمہ، سفارتکاری اور باہمی احترام میں پنہاں ہونا چاہیے ۔ دلائی لاما نے پوپ لیوکے پرامن پیغام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام بڑے مذاہب اسلام، عیسائیت،ہندومت ، یہودیت اور بدھ مت کی تعلیمات محبت، ہمدردی، برداشت اور خود ضبطی کی تلقین کرتے ہیں اور ان میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں