ایران:بغاوت کا الزام،کالعدم پیپلز مجاہدین کے مزید 2ارکان کو پھانسی

ایران:بغاوت کا الزام،کالعدم  پیپلز مجاہدین کے مزید 2ارکان کو پھانسی

تہران(اے ایف پی)ایران نے بغاوت کے الزام میں کالعدم پیپلز مجاہدین کے مزید 2ارکان کو پھانسی دیدی ،پیر کو بھی گروپ کے دو ارکان کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا تھا۔۔۔

 34سالہ بابک علی پور اور 33سالہ پویا قبادی کو بغاوت کے الزام میں گہزل حصار جیل کراج میں منگل کو صبح کے وقت پھانسی دی گئی،ایم ای کے کے سیاسی ونگ نیشنل کونسل آف ریزسٹنس آف ایران کے مطابق دونوں شہری 2024 کے اوائل میں گرفتار ہوئے تھے ۔ انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق ایران میں سیاسی قیدیوں کی اموات کا خطرہ بڑھ رہا ہے ،ایران چین کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ پھانسی دینے والا ملک ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں