میانمار :سابق فوجی سربراہ من آنگ ہلائنگ نائب صدر منتخب

میانمار :سابق فوجی سربراہ من آنگ ہلائنگ نائب صدر منتخب

ینگون(اے ایف پی)میانمار کے قانون سازوں نے من آنگ ہلائنگ کو نائب صدر منتخب کر کے صدر بننے کے قریب پہنچا دیا ہے۔

 سابق فوجی سربراہ نے 2021 میں آنگ سان سو چی کی منتخب حکومت کو ہٹایا جس کے بعد ملک میں خانہ جنگی کا آغاز ہوا ۔ لوئر ہاؤس میں من آنگ ہلائنگ کو 247 میں سے 260 ووٹ ملے ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئی حکومت فوج کی مشاورت کے مطابق چلائی جائے گی، جبکہ من آنگ ہلائنگ صدارتی انتخاب کے لیے عبوری فوجی اقتدار سے اس ہفتے کنارہ کشی کر چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں