ٹرمپ بیان:عالمی سٹاک مارکیٹس تیز ،تیل 2فیصد سے زائد سستا
لندن (اے ایف پی )امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مشرق وسطیٰ جنگ جلد ختم ہونے کے امکان کے بیان کے بعد عالمی سٹاک مارکیٹس میں تیزی اور ۔۔۔
تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ یورپی منڈیاں لندن، پیرس اور فرینکفرٹ دو فیصد سے زیادہ اوپر گئیں۔ ایشیائی منڈیاں بھی تیز ہوئیں، ٹوکیو پانچ فیصد اوپر رہا ۔ برینٹ نارتھ سی کروڈ2اعشاریہ4 فیصد کمی سے 101اعشاریہ46ڈالر فی بیرل ہو گیا جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ2اعشاریہ2فیصد کم ہو کر 99اعشاریہ14ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔سرمایہ کاروں نے سپلائی چین کے خطرات اور سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باوجود مارکیٹس میں جلد بہتری کی توقع ظاہر کی ہے ۔