چین :کئی خودکار گاڑیاں سڑک پر بند ،مسافر پھنس گئے
بیجنگ(اے ایف پی)چینی کمپنی بائیڈو کی خودکار ٹیکسی سروس اپالو گو کی کئی گاڑیاں ووہان میں سڑک پر رُک گئیں، جس سے مسافر پھنس گئے ۔۔
حکام کے مطابق گاڑیا ں بند ہونے کی وجہ سسٹم کی خرابی معلوم ہوئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر مسافروں نے ویڈیوز شیئر کیں جن میں وہ گاڑیوں کے اندر سے کسٹمر سروس سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ کمپنی نے فوری تبصرہ نہیں کیا۔ اپالو گو 2021 سے بیجنگ میں چارج شدہ رائیڈ فراہم کر رہا ہے ،ووہان میں 500 سے زائد ڈرائیورلیس گاڑیاں ہیں۔