ایران جنگ ، امریکا کا روزانہ 38کروڑ50لاکھ ڈالرخرچہ
جنگ کے پہلے 6دن میں 775کھرب پاکستانی روپے خرچ ہوئے :پینٹاگون ایران کا دفاعی نظام کمزور ہونے کے باعث اخراجات میں کمی آئی :امریکی حکام
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں جنگ کی قیمت امریکا کو بھاری پڑ گئی ،روزانہ 38 کروڑ50لاکھ ڈالرخرچہ ہونے لگا،گزشتہ ماہ جب جنگ کو ابھی چھ روز ہی مکمل ہوئے تھے ، امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے امریکی قانون سازوں کو بتایا تھا کہ اس جنگ پر چھ روز کے دوران11اعشاریہ 3ارب ڈالر(775 کھرب پاکستانی روپے )خرچ ہو چکے ہیں تاہم جنگ کے طول پکڑنے کے ساتھ ساتھ امریکاکے اس جنگ پر اٹھنے والے روزانہ کے اخراجات میں اُتار چڑھاؤ رہا ہے ۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کا دفاعی نظام کمزور ہونے کے باعث اس کے اخراجات میں کمی آئی ہے تاہم ماہرین کے اندازے کے مطابق یہ تنازع اب بھی امریکا پر یومیہ تقریباً 385 ملین ڈالر (38 کروڑ 50 لاکھ ڈالر یا 107 ارب پاکستانی روپے سے زائد)کا بوجھ ڈال رہا ہے ۔