جنگ کے باعث دنیا بھر میں خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوا :اقوام متحدہ

 جنگ کے باعث دنیا بھر میں خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوا :اقوام متحدہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کا کہنا ہے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ کے باعث دنیا بھر میں خوراک کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔۔۔

اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن (ایف اے او)کے ماہانہ فوڈ پرائس انڈیکس میں فروری سے مارچ کے درمیان 2.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ انڈیکس مختلف غذائی اجناس کی بین الاقوامی قیمتوں کو ماپتا ہے ۔ایف اے او کا کہنا ہے کہ مسلسل دوسرے مہینے انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جس کی بڑی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع سے منسلک توانائی کی بڑھتی قیمتیں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں