سری لنکا :پولیس کا ہوٹل پر چھاپہ ،سائبر فراڈ میں ملوث 152غیرملکی گرفتار
کولمبو (اے ایف پی)سری لنکا میں پولیس نے گزشتہ روز 152 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا،جن پر جزیرے کے شمال مغربی علاقے میں ایک ہوٹل سے سائبر فراڈ آپریشن چلانے کا الزام ہے ، گرفتار افراد میں زیادہ تر چینی باشندے شامل ہیں۔۔۔
پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے مخبری پر کولمبو سے 80کلومیٹر دورساحلی شہر چیلا کے ایک ہوٹل میں چھاپہ مارا ،چھاپے کے دوران فرارہونے کی کوشش کرنیوالے 2چینی شہری زخمی ہوگئے ،ہوٹل سے 143 لیپ ٹاپ، 120 ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور 370 موبائل فون برآمد کئے گئے ۔