استوائی گنی :بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ ،حاملہ ماں اور 6بچے جاں بحق

استوائی گنی :بارش کے  بعد لینڈ سلائیڈنگ ،حاملہ  ماں اور 6بچے جاں بحق

ملابو(اے ایف پی)وسطی افریقہ کے ملک استوائی گنی میں موسلا دھار بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ میں ایک ماں اور اس کے چھ بچے جاں بحق ہو گئے۔۔۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ملابو شہر میں ملبے تلے دبے افراد میں سے دو کی لاشیں جمعہ کی صبح نکال لی گئیں، جن میں 36 سالہ خاتون بھی شامل تھیں جو آٹھ ماہ کی حاملہ تھیں۔ عینی شاہدین کے مطابق  ایک کنکریٹ کی حفاظتی دیوار لکڑی کے گھر پر گر گئی، اس کے بعد لینڈ سلائیڈنگ ہوئی،ماں اور اس کے چھ بچے سب گھر کے اندر موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں