ٹرمپ کا1963 میں بند الکاٹراز جیل دوبارہ کھولنے کا حکم

 ٹرمپ کا1963 میں بند  الکاٹراز جیل دوبارہ کھولنے کا حکم

وشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)امریکی صدر ٹرمپ نے 1963 میں بند ہونے والی الکاٹراز جیل دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ وفاقی بیورو آف پرزنز کو ہدایت دے رہے ہیں کہ مشہور زمانہ الکاٹراز جیل کو دوبارہ تعمیر کر کے فعال کریں تاکہ امریکا کے سب سے خطرناک اور سفاک مجرموں کو وہاں قید کیا جا سکے۔

ٹرمپ نے کہا کہ جب ہم ایک سنجیدہ قوم تھے تو خطرناک مجرموں کو کسی ہچکچاہٹ کے بغیر وہاں قید کر دیا جاتا تھا، جہاں وہ کسی کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔الکاٹراز جیل سان فرانسسکو بے کے وسط میں جزیرے پر واقع ہے ، یہ ایک وقت میں امریکا کی سب سے محفوظ اور سخت سکیو رٹی والی جیل سمجھی جاتی تھی، اس میں مشہور مجرم ال کیپون سمیت کئی خطرناک افراد قید رہے ۔امریکی ایوانِ نمائندگان کی سابق سپیکر نینسی پلوسی نے ٹرمپ کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الکاٹراز ایک عرصہ ہوا جیل نہیں رہی، یہ اب ایک مشہور پارک اور سیاحتی مقام ہے ، صدر کا یہ اعلان قابل غور نہیں بلکہ ایک سیاسی تماشا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں