جنگ نے مشرق وسطیٰ میں جیو سٹریٹجک بحران پیدا کر دیا :ترک صدر

جنگ نے مشرق وسطیٰ میں جیو سٹریٹجک  بحران پیدا کر دیا :ترک صدر

انقرہ(اے ایف پی)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ایران پر مداخلت سے شروع ہونے والی جنگ نے مشرق وسطیٰ میں جیوسٹریٹجک بحران پیدا کر دیا ہے۔

 یہ بیان انہوں نے نیٹو چیف مارک رُوٹے سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دیا۔ ایردوا ن نے زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کو اس جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں دوبالا کرنی ہوں گی تاکہ خطے میں استحکام بحال ہو۔ ان کے دفتر کے بیان کے مطابق صدر نے صورتحال کی سنگینی اور عالمی تعاون کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں