مشرق وسطیٰ جنگ :یورپ میں ڈیزل کی قیمتوں میں 30فیصد اضافہ

مشرق وسطیٰ جنگ :یورپ میں ڈیزل  کی قیمتوں میں 30فیصد اضافہ

برسلز(اے ایف پی)مشرق وسطیٰ جنگ کے آغاز کے بعد یورپ میں ڈیزل کی قیمتیں 30 فیصد سے زیادہ بڑھ گئیں، عید ایسٹر کے موقع پر ڈیزل کی طلب میں اضافہ متوقع ہے، جس سے پٹرول سٹیشنوں پر قطاریں لگ سکتی ہیں۔

ڈیزل کی فی بیرل قیمت 200 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے ۔ ڈیزل یورپ میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ایندھن ہے جو ٹرک ، بس ، زرعی مشینری اور شپنگ کیلئے ضروری ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہرمز کی بندش تک قیمتیں مزید بڑھیں گی، جس سے افراط زر پر اثر پڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں