امریکا کے 2بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کو خانہ بدوشوں نے نشانہ بنایا:پاسداران انقلاب

امریکا کے 2بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز  کو خانہ بدوشوں نے نشانہ  بنایا:پاسداران انقلاب

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں کے دو خانہ بدوش قبائل نے امریکی افواج کے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان میں کہاکہ صوبہ کہگیلویہ و بویراحمد کے خانہ بدوش اور بختیاری قبائل نے مشکل رسائی والے پہاڑی علاقوں میں دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کو کامیابی سے نشانہ بنایا، اس علاقے میں ایرانی مسلح افواج موجود نہیں تھیں۔واضح رہے خانہ بدوش اور بختیاری ایران کے قبائلی افراد کے طور پر جانے جاتے ہیں،یہ قبائل عام طور پر دور دراز پہاڑی علاقوں میں اپنی بھیڑ بکریوں اور کیمپوں کو جنگلی جانوروں اور چوری سے بچانے کیلئے بندوقیں ساتھ رکھتے ہیں۔بی بی سی ویریفائی نے جمعہ کو ایک ویڈیو کی تصدیق کی تھی جس میں بظاہر تین مسلح افراد کو کم از کم دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کی سمت فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں