شہید ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھانجی اور نواسی امریکا میں گرفتار، خاندان کی تردید

شہید ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھانجی  اور نواسی امریکا میں گرفتار، خاندان کی تردید

واشنگٹن،تہران(اے ایف پی)امریکی حکام نے شہید ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی بھانجی اور نواسی کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے گرین کارڈ بھی منسوخ کر دئیے گئے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں اب امیگریشن و کسٹمز انفورسمنٹ کی تحویل میں ہیں۔

 بھتیجی حمیدہ سلیمانی افشار ہے ، جبکہ اس کی بیٹی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ سلیمانی 2020 میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں شہید ہوئے تھے ۔ سابق ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کی بیٹی اور داماد کی قانونی حیثیت بھی ختم کر دی گئی ہے ۔ دونوں اب امریکا میں نہیں ہیں ۔لاریجانی17 مارچ کو اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے ۔دوسری جانب شہید ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹیوں نے امریکا میں گرفتار دو خواتین کو اپنا رشتہ دار قرار دینے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔ زینب سلیمانی نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کا دعویٰ جھوٹ ہے ،گرفتار خواتین کا خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔ سلیمانی خاندان کا کوئی فرد امریکا میں مقیم نہیں رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں