آبنائے ہرمز طاقت سے کھولنے کی قراردادپرووٹنگ منسوخ
نیویارک (آئی این پی )آبنائے ہرمز کوطاقت کے زور پر کھولنے سے متعلق قرارداد پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہونیوالی رائے شماری منسوخ ہوگئی، ووٹنگ کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔
فرانس، چین اور روس کی جانب سے قرارداد کے مسودے کی مخالفت کی گئی۔سلامتی کونسل کے 10 دیگر غیر مستقل ارکان میں بھی قرارداد کے مسودے پر اختلافات پائے گئے ۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیاکہ آبنائے ہرمز سے متعلق ووٹنگ جیسے اقدامات صورتِ حال کو مزید پیچیدہ بنادیں گے ۔خیال رہے کہ عام حالات میں آبنائے ہرمز سے روزانہ قریباً 120 بحری جہاز گزرتے ہیں لیکن اس وقت جو تھوڑی بہت نقل و حمل جاری ہے ، اس میں 60 فیصد جہاز یا تو ایران سے آ رہے ہیں یا وہاں جا رہے ہیں۔